Saudi Arab Citizenship 2023
- سعودی عرب کے قومیت کے نظام کے آرٹیکل 8 کے مطابق ایک شخص جو سعودی عرب میں غیر ملکی باپ اور سعودی ماں سے پیدا ہوا ہے، اگر کچھ شرائط کو پورا کرتا ہے، تو اسے سعودی عرب کی شہریت دی جا سکتی ہے
- سعودی عرب نے اپنے شہریت کے قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہریوں سے شادی شدہ سعودی خواتین کے بچے اب 18 سال کی عمر کے بعد شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ سعودی حکام نے سعودی عرب کے قومیت کے نظام کے آرٹیکل 8 میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔ سعودی گزٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دی ڈیلی نے بتایا ہے کہ شہریت دینے کا حق صرف وزیراعظم کو حاصل ہے۔
سعودی عرب کے قومیت کے نظام کے آرٹیکل 8 کے مطابق ایک شخص جو سعودی عرب میں غیر ملکی باپ اور سعودی ماں سے پیدا ہوا ہے، اگر کچھ شرائط کو پورا کرتا ہے، تو اسے سعودی عرب کی شہریت دی جا سکتی ہے ۔ شرائط میں یہ شامل ہے کہ شخص کو عربی زبان میں روانی حاصل ہو ۔ جب وہ قانونی عمر کو پہنچتا ہے تو اسے سعودی عرب میں مستقل رہائش کا درجہ حاصل ہونا چاہئے ۔ نیز اس کیلئے اچھے اخلاق اور اچھے کردار کا حامل ہونا لازمی ہے ۔ علاوہ ازیں کسی بھی ناشائسہ عمل کیلئے اس کو کوئی مجرمانہ سزا یا چھ ماہ سے زیادہ قید کی سزا نہیں ملی ہونی چاہئے ۔
No comments:
Post a Comment